ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کراچی: مکان پر تودہ گرنے سے چار ہلاک

کراچی: مکان پر تودہ گرنے سے چار ہلاک

Thu, 06 Apr 2017 19:43:30    S.O. News Service

کراچی،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک مکان پر تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد ہلاک اور کم از کم نو زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا اور جیسے ہی اس کی اطلاع امدادی ٹیموں کو ملی اْنھوں نے متاثرہ افراد کو ملبے تلے سے نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں 45 سالہ ضمیر گل اور اس کا 11 سالہ بیٹا اور 18 سالہ بیٹی شامل ہیں جب کہ ہلاک ہونے والا چوتھا شخص ضمیر گل کے گھر آنے والا مہمان بتایا جاتا ہے۔زخمیوں میں بھی بچے شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تنگ گلیوں کے سبب امدادی ٹیموں کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 


Share: